ہفتہ، 5 جون، 2021

 جامع پنجاب کی تعليم کا يہ حال ہے کہ ايک صاحب جو کہ لاہور کے رہائشی ہيں سعوديہ ميں بسلسلہ روز گار تشريف لاۓ تو پتا چلا کہ موصوف نے MBA کيا ہوا ہے اور ماشاللہ کمپيوٹر کے بارے ميں اتنی معلومات تھيں کہ ہر کوئی حسرت سے ديکھتا تھا يہ جنرل مشرف کے دور کی بات ہو گی ہم جيسے بھی ان کے کمپيوٹر کو ہاتھ لگانے سے پہلے ايک بار پوچھتے تھے ايک دن سوچا کہ جناب تو بہت پڑھے لکھے انسان ہيں چلو کوئی معلوماتی بات بھی کرتے ہيں ان سے تو کچھ سوال جواب ہوۓ جو قارئين کے پيش خدمت ہيں
۔س۔ مسلمانوں کے پہلے نبی کا کيا نام ہے ؟
ج۔ ابليس عليہ سلام
ہمارے ہنسنے پر پوچھا کيا کچھ غلط بول گيا ہوں ہم نے بات کو گول کيا اور دوسرا سوال کيا
س۔ رسول اکرم ۖ حضرت عمر رض ، حضرت علی رض ، حضرت موسی اور حضرت عيسي ان ميں نبی کون ہيں اور رسول کون ہيں ؟
ج۔ کہنے لگے کہ رسول اکرم ۖ تو کنفرم ہے کہ رسول ہيں اور حضرت علی بھی نبی ہيں حضرت عمر اور حضرت عيسی کا مجھے پتا نہيں ہے حضرت موسی تو پکے رسول ہيں ،
س۔ پنجاب کا وزيراعلی کون ہے ؟
ج۔ شيح رشيد
دوستوں کی مسکراہٹ پر تھوڑا پريشان ہوا اور جلدی سے کہا کہ نہيں اصل ميں پنجاب کا وزيراعلی شوکت عزيز ہے ليکن وہ رہتا اسلام آباد ميں ہے،
تب وزارت اعلی چوھدری پرويز الہی کے پاس تھی ۔
احمد يسين

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں